
اسلام آباد : سینیٹ میں قائد خزب اختلاف سینیٹر یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، بلوچستان کے مسائل پر ایوان میں بھرپور اواز اٹھائی جائے گی۔ سینیٹر یوسف رضا گیلانی سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابر نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے ایشوز پر بات چیت کی گئی۔سینیٹر کہدہ بابر نے بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر کو اگاہ کیا۔اس موقع پر سینیٹر یوسف رضاگیلانی کا کہناتھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔بلوچستان کے مسائل پر ایوان میں بھرپور اواز اٹھائی جائے گی۔انہوں نے کہا بلوچستان کے ساتھ تھے اور ائندہ بھی ساتھ رہیں گے۔




