پاکستان

سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری عرفان مہر کے قتل کے خلاف وکلا کا احتجاج

کراچی : سندھ بارکونسل کے آفس سیکرٹری عرفان مہر کے قتل کے خلاف وکلا نے احتجاج کیا، سٹی کورٹ سے پریس کلب تک ریلی میں قاتلوں کی گرفتاری کیلئے نعرے بازی کی گئی۔

گذشتہ روز گلستان جوہر میں قتل ہونے والے سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری عرفان مہر کے قتل کےٖ خلاف وکلا کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا، وکلا نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کرنے کے بعد سٹی کورٹ سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں کراچی بار، ہائیکورٹ بار اور سندھ بارکونسل کے ممبر وکلا اور سٹاف نے شرکت کی۔

ریلی میں خواتین وکلاکی بڑی تعداد بھی شریک تھی، وکلا نےعرفان مہرکے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے زبردست نعرے بازی کی۔ وکلا کا کہنا تھا کہ اگر دو دن میں قاتل گرفتار نہ ہوئے تو آئی جی آفس کے باہردھرنا دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button