خیر پور تامیوالی میں فوجی مشقیں، سعودی وفد نے جوانوں کی مہارت دیکھی

0 34

اوکاڑہ :  اوکاڑہ فارمیشن کی جنگی مشقوں کے دوران جوانوں نے مہارت کے جوہر دکھائے۔ سعودی وفد کے علاوہ طلبا نے بھی بھرپور دلچسپی لی ، ہتھیاروں کی معلومات بھی حاصل کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں فائرنگ اور جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا، سعودی عرب کی مسلح افواج کے بریگیڈئر جنرل امرمغرم ایچ ال شہری کی قیادت میں وفد نے جوانوں کے میدان جنگ میں حربی جوہر کا مظاہرہ دیکھا اور پیشہ وارانہ تربیت اور معیار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مختلف سکولز اور کالجز کے طلبا نے بھی جنگی مشقیں دیکھیں، طلبا کو مختلف ہتھیاروں کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.