اداکار فہد مرزا نے اپنی والدہ کی کاسمیٹک سرجری کر دی

0

پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر  اداکار  اور کاسمیٹولوجسٹ ڈاکٹر فہد مرزا نے حال ہی میں اپنی والدہ کی کاسمیٹک سرجری کی ہے۔

فہد مرزا نے اپنی والدہ کی سرجری سے قبل اور بعد کی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر پوسٹ کی اور بتایا کہ انہوں نے سرجری کے بعد والدہ کے چہرے کو ٹرانسفارم کیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

اداکار نے اپنی والدہ کی ‘فیٹ گرافٹنگ’ سرجری کی ہے، ساتھ ہی اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ‘ماں کی خدمت کر رہا ہوں، یقیناً یہ خدمت ماں کے پاؤں کے مساج کو مات دے دے گی ‘۔

فیٹ گرافٹنگ سرجری کیا ہوتی ہے؟

جسم کے حصوں جیسے کہ رانوں، پیٹ یا چہرے پر اضافی چربی کو ہٹادیا جاتا ہے جس سے جسم کی وہ جگہ ٹرانسفارم ہو جاتی ہے۔

اداکار کی والدہ کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ شوبز سے منسلک کئی اداکاروں نے اپنے چہرے کی سرجریز کروا رکھی ہیں جس کا اعتراف وہ خود اپنے انٹرویوز میں بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فہد مرزا کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، انہوں نے 2012 میں ڈرامہ سیریل ‘بڑی آپا’ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اس کے علاوہ وہ ‘مٹھی بھر مٹی’ اور ‘میں دیوانی’ میں بھی کام کر چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.