
بھارت سے 75 برس بعد اپنے آبائی گھر راولپنڈی آنے والی 90 سالہ خاتون رینا ورما بچپن کی یادیں تازہ کرنے کے لیے مری پہنچیں۔
مری کی مال روڈ پر رینا نے بچپن کی یادوں کو تازہ کیا۔ سماء سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ بچپن میں والدین کے ساتھ گرمائی سیزن کے 3 ماہ مری میں گزارتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہان آکر لوگوں نے بہت پیار دیا،اپنے اہل خانہ بھی نظر آرہے ہیں۔
رینا نے بتایا کہ 75 برس قبل یہاں برطانوی شہریوں کی بڑی تعداد بھی نظر آتی تھی۔ لوگ بدل جاتے ہیں لیکن لوگوں کا پیار وہی رہتا ہے اور کہیں نہیں جاتا۔
انھوں نے مری میں گزرے لمحات یادگار قرار دئیے۔ 7 عشرے گزرنے کے باوجود آج بھی انہیں مری کی ہر بات یاد تھی۔رینا ورما نے جی پی او کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر اپنے بچپن کی یادیں تازہ کیں۔
