چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے ملک کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
اپوزیشن نے پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا اقدام آئین کے آرٹیکل 66،17،95 کی خلاف ورزی ہے، ڈپٹی اسپیکر کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اور دوبارہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے اور نتیجہ دینے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں صدر، وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ جن ذمہ داروں نے آئین کی خلاف ورزی کی اور آئین کو توڑا ان سب کا قانون کے مطابق ٹرائل کا حکم دیا جائے۔
