
وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد چوہدری محمد سرور نے ذہنی طور پر عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو اسلام آباد لے جانے والا طیارہ خالی واپس آیا، وزیراعظم سے ملنے کے بعد چوہدری محمد سرور نے سرکاری گاڑی استعمال نہیں کی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری محمد سرور اپنے ایک دوست کے ساتھ لاہور آئے۔
عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات میں بحث ہوئی، چوہدری سرور نے عمران خان کی منظوری کے بغیر استعفیٰ پر دستخط سے انکار کیا۔




