
مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ اقتصادی اور سیاسی استحکام براہ راست قومی سلامتی سے جڑا ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی کا دور حکومت معیشت کو خراب کرنے اور گورننس کے لحاظ سے بدترین رہا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ شہری اپنے مستقبل کے بارے میں اتنے ناامید پہلے کبھی نہیں تھے۔ اس کے مضمرات براہ راست قومی سلامتی پر ہوئے ہیں۔




