اہم خبریںکھیل

دبئی گلوبل فٹبال ایوارڈ کا میلہ پولینڈ کے لیوینڈوسکی نے لوٹ لیا ، پلیئر آف دی ایئر کیلین مباپے کے نام

دبئی : دبئی گلوبل فٹبال ایوارڈ کا میلہ پولینڈ کے سٹار کھلاڑی لیوینڈ وسکی نے لوٹ لیا ، پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ فرانس کے کیلین مباپے نے جیت لیا۔

دبئی کے برج خلیفہ میں فٹ بال ایوارڈ کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پولینڈ کے لیوینڈوسکی نے فین پلیئر آف دی ایئر سمیت میرا ڈونا ایوارڈ جیت لیا ، یورپین چیمپئن اٹلی نیشنل ٹیم آف دی ایئر قرار دی گئی جبکہ ویمن ٹیم آف دی ایئر کا ایوارڈ بارسلونا کے نام رہا ، سپر سٹار کرسٹیانو رنالڈو کو سب سے زیادہ گول سکور کرنے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا ، بہترین کلب آف دی ایئر کا ایوارڈ چیلسی نے حاصل کرلیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button