بلوچستان میں اومیکرون کے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ نیگٹیو آ گئے
کوئٹہ : بلوچستان میں اومیکرون کے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ نیگٹیو آگئے کورونا آپریشن سے انچارج ڈاکٹر نقیب اللہ کے مطابق گزشتہ دنوں ضلع قلات میں 12افراد کے نمونے لئے گئے تھے جنہیں ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھیج دیئے گئے مذکورہ افراد کے ٹیسٹ رپورٹس آگئے ہیں تمام مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نیگٹیو آگئے ہیں ڈاکٹر نقیب اللہ کے مطابق بلوچستان میں اومیکرون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔