اہم خبریںبین الاقوامی
نیویارک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نژاد ڈپٹی انسپکٹربن گئے

نیویارک: امریکی شہرنیویارک کی پولیس کی تاریخ میں پہلی بارپاکستانی نژاد ڈپٹی انسپکٹربن گئے۔
نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مسلم آفیسرز سوسائٹی کے ٹوئٹ کے مطابق نیویارک پولیس کی تاریخ میں کسی پاکستانی نژاد امریکی کے ڈپٹی انسپکٹرکے عہدے تک پہنچنے کا یہ پہلا موقع ہے۔
امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ڈپٹی انسپکٹرنیویارک پولیس کا عہدہ سنبھالنے پرعدیل رانا کومبارکباد پیش کی گئی۔




