اہم خبریںبین الاقوامی

بھارت میں اومیکرون کا پھیلاؤ،2 ریاستوں میں رات کا کرفیونافذ

نئی دہلی:  بھارت میں اومیکرون کا پھیلاؤ روکنے کے لئے 2ریاستوں میں رات کو کرفیولگانے کااعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اومیکرون کیسز میں اضافے کوروکنے کے لئے اترپردیش اورمدھیہ پردیش ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5بجے تک رہے گا۔

بھارت میں کورونا وائرس کی پابندیوں کومزید سخت کردیا گیا ہے۔عوام کوپبلک مقامات پرماسک پہننے اورسماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ شادیوں میں 200  سے زیادہ افراد کی شرکت پرپابندی ہوگی۔ بھارت میں اب تک امیکرون کے 358کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button