بین الاقوامی
برطانیہ؛ مسلم طلبا سخت سردی میں اسکول سے باہر نماز ادا کرنے پر مجبور

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مانچسٹر کے اولڈیم اکیڈمی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اسکول کے باہر کھلے آسمان تلے مسلم طلبا نماز ادا کر رہے ہیں جس پر صارفین نے اسکول انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اسکول کے طلبا نماز جمعہ ادا کرنا چاہتے تھے تاہم ایک استاد نے انھیں اسکول میں نماز کی ادائیگی سے روک دیا جس پر طلبا مجبوراً اسکول کے باہر سڑک پر نماز پڑھنے پر مجبور ہوئے۔
ایک طالب علم نے بتایا کہ اسکول کا ایک کمرہ نماز کے لیے مختص ہے اور ہم وہاں کافی عرصے سے عبادت کر رہے ہیں لیکن اس بار ایک استاد نے ہمیں نہ صرف نماز سے روکا بلکہ نماز کے لیے کمرہ استعمال کرنے پر غصے کا اظہار بھی کیا۔



