اہم خبریںبین الاقوامی
سعودی عرب کی بھارت کو 80 میٹرک ٹن مائع آکسیجن کی امداد

ریاض: کورونا کی نئی تباہ کن لہر میں آکسیجن گیس کی قلت کے شکار بھارت کو سعودی عرب نے 80 میٹرک ٹن آکسیجن بھیجوا دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے بھارت کے لیے 80 میٹرک ٹن آکسیجن روانہ کردی گئی ہے۔ آکسیجن کی یہ کھیپ سعودی عرب سے دو بھارتی کمپنیوں کی توسط سے فراہم کی جارہی ہے۔
سعودی عرب میں بھارتی سفارت خانے نے فرمانروا شاہ سلمان اور وزارت صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ہر طرح کی مدد، حمایت اور تعاون پر دلی طور پر معترف ہیں۔




