
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو 35 سالوں سے جانتا ہوں، مجھے پوری امید ہے کہ نئے وزیر خزانہ معاشی معاملات میں مزید استحکام کیلئے بہترین حکمت عملی سے کام کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی، جس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، اس موقع پر ماہرین معاشیات و مالیاتی امور، وفاقی وزیر حماد اظہر اور حکومتی جماعت کے سوشل میڈیا اراکین بھی موجود تھے۔



