اہم خبریںپاکستان

کورونا کی تیسری لہر مزید خطرناک،ریکارڈ ہلاکتیں، ایک دن میں 149 افراد جاں بحق

اسلام آباد:  کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 149 افراد جان کی بازی ہار گئے، وبا سے اموات کی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی، 6 ہزار 127 نئے مریض بھی رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ 4 ہزار 446 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے، تیسری لہر نے 24 گھنٹوں میں مزید 149 افراد کی جان لے لی ہے۔ اموات کی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی، وائرس سے متاثر 6 ہزار 127 نئے مریض بھی سامنے آگئے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 80 ہزار 559 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اب تک 7 لاکھ 56 ہزار 285 افراد جان لیوا وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button