اہم خبریںپاکستان

شریف خاندان کے فرمودات سے کارروائی کا پتا چلا، شہزاد اکبر

مشیر داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے فرمودات سن کر پتا چلا کہ پنجاب حکومت نے رائے ونڈ اراضی سے متعلق کوئی کارروائی کی ہے۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شریف خاندان مظلوم بننے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہوگا۔

شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں کوئی کارروائی کرنا ہوتی تو بلڈوزر آکر کھڑے ہوجاتے۔ دو محکموں نے پوری کارروائی کے بعد انتقال منسوخ کیا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سرپرستی میں شہزاد اکبر نے رائے ونڈ کا گھر گرانے کی پلاننگ کی، شہزاد اکبر صاحب نے پٹواریوں کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button