اہم خبریںبین الاقوامی

امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے اور اس کے سفارت کاروں کو امریکا سے بے دخل کرنے کےایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس پر پابندیاں امریکا میں ہونے والے سائبر حملوں اورصدارتی انتخابات میں مداخلت کے جواب میں عائد کی گئی ہیں۔  امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سولر ونڈز کے نام سے مشہور ہیکنگ کی اس کارروائی میں روسی ہیکرز نے بڑے پیمانے پر نقصان دہ کوڈز کے ساتھ سافٹ ویئرز استعمال تھے جس سے انہیں امریکا کی کم از کم نوایجنسیوں کے نیٹ ورک اور خفیہ معلومات تک رسائی ملی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button