اہم خبریںبین الاقوامی

بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری، دلی دھرنے میں شریک مزید 2 افراد ہلاک

نئی دہلی  : بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ امریکا میں بھی کاشتکاروں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ دلی دھرنے میں شریک مزید دو افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکا میں بھارتی کسانوں کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا گیا، سان فرانسسکو شہر میں ہونے والے احتجاج میں امریکیوں نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے مودی کے خلاف اور کسانوں کے حق میں نعرے لگائے۔

دلی دھرنوں میں شریک مزید دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ایک سو انتالیس روز سے جاری احتجاج میں تین سو باون کسان جان دے چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button