
اسلام آباد: این سی او سی نے موجودہ کورونا پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کے حوالے سے لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی کافی مقدار کو وسط اپریل کے بعد پہنچنا ہے، اجلاس نے رمضان کے دوران ویکسینیشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



