اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان میں عوام کے منتخب نمائندے نہیں دہاڑی دار ٹولہ حکومت کر رہا ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ  :  ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے بلوچستان میں عوام کے منتخب نمائندے نہیں بلکہ ڈیلی ویجز پر مشتمل ٹولہ حکومت کررہا ہیں ان سے خیر کی توقع رکھنا وقت کا زیاں ہے صوبے میں اداکار اور ہدایت کار عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں کوئی ایک طبقہ نہیں بلکہ پورا صوبہ برسر احتجاج ہے عوامی مفاد کی خاطر موجودہ حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن نورک سلیمان خیل تحصیل گلستان کے زیراہتمام حفاظ کرام کی دستار فضیلت کے سلسلے میں منعقدہ عظیم الشان دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے دیگر رہنماؤں شیخ الحدیث مولانا نظرمحمد حقانی حافظ محمد اکرام اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ کہ سلیکٹڈ حکومت ملک کے نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کے لیے دشمن سے زیادہ خطرناک ہے علما و مدارس پر انتہا پسندی اور دہشت گردی کالیبل لگانے والے عناصر مغربی ایجنڈے پر کارفرماہے عوام ان سے ہوشیار رہیں معاشرے میں امن سکون اور رواداری کے فروغ کیلیے مدارس کا کردار ناقابل فراموش ہیں مدارس کے مثبت کردار کو مسخ کرنے کا سلسلہ ترک کیا جائے انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان میں موجود اسلامی دفعات کا وجود اکابرین کی امانت ہے انکا تحفظ ہر حال میں کرکے رہیں گے جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ ملک کے نظریاتی سرحدات پر منڈلاتے خطرات سے قوم کو بروقت آگاہ کیا آج بھی ملک پر قابض یہود و ہنود کے ایجنٹ حکمرانوں کے بارے میں قوم کو بہت پہلے خبردار کیاجاچکا ہے انہوں نے کہا کہ قوم علما کی قیادت و رہنمائی میں ملک کے اسلامی تشخص کے بچا کیلئے جدوجہد کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button