اہم خبریںبین الاقوامی

اسرائیلی انتخابات:نیتن یاہو کی 52نشستیں،برتری نہ مل سکی

تل ابیب : اسلام پسند پارٹی یونائیٹڈ عرب لسٹ (رعام)زبردست کامیابی حاصل کرکے کنگ میکر بن گئی۔ سرکاری نشریاتی اداروں کے مطابق نیتن یاہو کی اتحادی جماعتوں کو 52 نشستوں پر کامیابی ملی ہے اور انکی طویل حکمرانی کا خاتمہ چاہنے والی جماعتوں کو56 نشستیں ملی ہیں۔ منصورعباس کی زیرقیادت اسلام پسند یونائیٹڈ عرب لسٹ(رعام)نے پانچ نشستیں جیت لی ہیں جبکہ مذہبی قوم پرست نیفتالی بینیٹ کے پاس 7 نشستوں پرکامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ نیتن یاہو کو 61 نشستوں کی اکثریت حاصل کرنے کیلئے منصور عباس کے ساتھ ساتھ مذہبی قوم پرست نیفتالی بینیٹ کی حمایت بھی درکا ہوگی، نیتن یاہوکے اتحادیوں میں عرب جماعتوں کے سخت مخالف انتہائی دائیں بازو کی مذہبی جماعت زائیونزم بلاک کے اراکین بھی شامل ہیں، رپورٹس کے مطابق ’’رعام‘‘اور صہیونی مذہبی جماعت کے درمیان اتحاد کا امکان کم ہے ، نیتن یاہو کا کیمپ نظریاتی طور پر تقسیم کا شکار ہے جس کے باعث انفرادی طور پر منصور عباس کو اتحاد میں شامل کرنا بہت مشکل ثابت ہوسکتا ہے ۔، رپورٹ کے مطابق اب تک سامنے آنے والے نتائج میں نیتن یاہو یا اسکی حریف جماعت کو حکومت سازی کیلئے واضح برتری حاصل نہیں ہوسکی ، اتحاد کیلئے مذاکرات کی ضرورت ہوگی۔ ادھر اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ’’رعام ‘‘کے قائد منصور عباس نے اسرائیلی ریڈیو کو انٹرویومیں بتایا کہ ہم وزریراعظم بنجمن نیتن یاہو کے کیمپ یا ان کے حریف سے ملنے کیلئے تیار ہیں ، میں کسی کی جیب میں نہیں ہوں۔ تل ابیب یونیورسٹی کے تجزیہ کار اجمل جمال کا کہنا ہے کہ منصورعباس نے کوئی سرخ لکیر نہیں کھینچی ، جس گروپ نے ان کے مفادات کو بہتر طور پر سمجھا ان کے ساتھ وہ اتحاد کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button