اہم خبریںبین الاقوامی
آسٹریلیا میں صدی کا بدترین سیلاب، تباہی ،اہم سڑکیں بند

کینبرا : شدید بارشوں کے باعث مشرقی ساحلی پٹی کوبدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، نیو ساؤتھ ویلز میں تباہی مچ گئی،حکومت نے نیو سائوتھ ویلز کو آفت زدہ علاقہ قرا ردے دیا،ہاکس بے علاقے میں دریا خطرے کے نشان تک پہنچ گیا جس سے قریبی آبادیوں سے ہزاروں افراد کو نکال لیاگیا۔ حکام کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں اندازے سے زیادہ بدترین صورتحال ہے ، مسلسل ہونے والی بارشوں سے ڈیمز میں پانی کی سطح آخری حد تک پہنچ گئی ہے ۔




