اہم خبریںبلوچستان

کوئٹہ ، تین بچوں کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم سبی سے گرفتار

کوئٹہ: کے علاقے نیوسریاب میں تین بچوں کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم محمد اقبال سبی سے گرفتار۔پولیس حکام کے مطابق چھ روز قبل 15مارچ کو نیوسریاب کے علاقے غلام رسول پھاٹک کے قریب واقع گھر میں محکمہ تعلیم کے ملازم عطاللہ کے تین بچوں حسنین زین اور اقصیٰ کوتیز دھار آلے سے بچوں کوقتل جبکہ کشمالہ نامی ایک بچی کو زخمی کردیا گیاتھا

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے ہفتہ کو سبی کے علاقے کلی درمحمد میں کاروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اقبال اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا پولیس حکام کے مطابق ملزم متاثرہ فیملی کا پرانا ڈارئیور تھا اور ابتدائی تفتیش میں ملزم نے واردات کااعتراف کیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button