بین الاقوامی
افغانستان میں فریقین فورا جنگ بندی کریں، ماسکو امن کانفرنس کی اپیل

روس کے دارالحکومت میں ہونے والی افغان امن کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ مشترکہ بیان میں روس، امریکا، چین اور پاکستان نے افغان فریقین سے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے،
سیاسی اور سفارتی فوائد حاصل کرنے کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ضرورت،بین الافغان مذاکرات
بین الافغان مذاکرات میں فیصلہ کیا ہے مل کر کام کرنے اور سیاسی اور سفارتی فوائد حاصل کرنے کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان کے اسلامی امارات کی حمایت نہیں کی جائے گی
اس کانفرنس میں کئی اہم افغان رہنما شریک ہوئے، جن میں افغانستان کی قومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبد اللہ عبد اللہ، سابق صدر حامد کرزئی، مارشل عبدالرشید دوستم جبکہ ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان کے دس سینئر نمائندے شامل تھے۔




