شوبز
اپنا موڈ خراب ہو تو سب کا موڈ آف کردیتی ہوں:زباب رانا

کراچی : زباب رانا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے رویے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عادت ہے کہ جب ان کا موڈ آف ہوتا ہے وہ تو اپنے ارد گرد افراد کا بھی موڈ خراب کر دیتی ہیں، وہ اپنی باتیں اور اپنے قصے کہانیاں سنا کر دوسروں کا موڈ بھی آف کرنے لگتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسا کرنا نہیں چاہتیں مگر ان سے انجانے میں ایسا ہو جاتا ہے ۔




