اہم خبریںپاکستان

کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی، شہر کو 130 میگا واٹ بجلی کی فراہمی معطل رہی

کراچی: کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ یونٹ میں بدھ کے روز تکنیکی خرابی سے سسٹم کو 130 میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل رہی ۔ کراچی میں بجلی کی طلب 2700 میگاواٹ ہے اور کے الیکٹرک اپنے سسٹم سے صرف 900 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہی ہے جب کہ نیشنل گرڈ اور آئی پی پیز سے 1020 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے اس طرح کراچی میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 780 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔سسٹم میں خرابی سے لیاری، کھارادر ، نارتھ و نیوکراچی، بفرزون اور سرجانی میں گزشتہ روز بجلی بند رہی جب کہ فیڈرل بی ایریا، اسکیم 33، اورنگی ٹان اور بلدیہ میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی، واضح رہے کہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں 3گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے اور رات کے اوقات میں 3 سے 5 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں مقامی فالٹس کے نام پر بجلی بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button