اہم خبریںپاکستان

5اگست انسانی تاریخ کا تاریک دن ، مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال قائم کی ، صادق سنجرانی

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانینے کہا ہے کہ 5اگست انسانی تاریخ کا ایک تاریک دن ہے جب مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے انسانی حقوق کی پامالی کی ایک بدترین مثال قائم کی اور مقبوضہ وادی میں لاک ڈائون کا نفاذ کر کے پوری وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا۔ انسانی تاریخ میں ایسی بدترین مثال کہیں نہیں ملتی یوم استحصال کشمیر کے دن کے مناسبت سے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ یہ طویل ترین لاک ڈائون ہے جس میں بھارتی مقبوضہ افواج نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے بچوں، بوڑھوں، خواتین اور معصوم نہتے کشمیریوں کو ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جس پر عالمی اداروں نے بھی سوالات اٹھائے اور بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو گیا ہے۔اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر بھارتی حکومت کے اقدامات سے خطے کے امن کے توازن کو شدید دھچکا لگا اور علاقائی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتا ہے اور امن کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔تمام تر مسائل کا حل ڈائیلاگ ہے اور جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں۔عالمی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ بین الریاستی مسائل ہمیشہ مذاکرات کی میز پر ہی حل ہوئے ہیں اور پائیدار امن اسی طریقے سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے تاہم اس کے برعکس بھارت نے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کیے اور ہمیشہ خطے کے تھانیدار بننے کی کوشش کی جس میں وہ بری طرح ناکام رہا۔ 5 اگست 2019کے دن مقبوضہ وادی میں نافذ کیے گئے لاک ڈائون کو ایک سال پورا ہوگیا ہے اور اس ایک سال کی تاریخ بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کے خون سے بھری پڑی ہے۔عالمی برادری پر اب یہ لازمی ہوگیا ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بھارت پر دبائو ڈالے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق اس دیرینہ مسئلے کو حل کرائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button