شوبز
ماہرہ خان نے اپنی شادی کی تردید کردی

لاہور( لیڈی رپورٹر سے ) ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ ‘اس افواہ سے متعلق اُن کی پھپھو نے بھی اُن سے سوال کیا تھا کہ اُنہوں نے شادی کر لی اور اپنی پھپھو کو شادی پر بلایا نہیں، ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت پکی افواہ ہے جو آج کل بہت زیادہ پھیلی ہوئی ہے کہ اُنہوں نے نکا ح کر لیا ہے مگر اس میں کوئی صداقت نہیں شادی ہوگی تو سب کو پتہ ہوگا۔




