اہم خبریںبین الاقوامی

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کوشہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پرظلم وستم کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی نے ایک اورکشمیری نوجوان کی جان لے لی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے بارہ مولا کے علاقے میں نام نہاد سیکورٹی آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔ بارہ مولا اورقریبی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

قابض بھارتی فوجیوں نے بارہ مولا کا محاصرہ کررکھا ہے۔ گھر گھرتلاشی کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی گئی اورہراساں کیا گیا۔ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button