اہم خبریںپاکستان

سمندری ہوائیں بند، شہر قائد میں آج اور کل شدید گرمی کی پیش گوئی

کراچی : کراچی میں گزشتہ چند روز سے گرمی کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سے تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج اور کل شہر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جا سکتا ہے، شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں، گرمی میں اضافہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے سبب ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے دوپہر کے درمیان شہر میں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں، شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے، موجودہ صورتحال کے دوران شہر میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button