اہم خبریںپاکستان

قومی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز، 4 کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر

اسلام آباد  : ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگیا۔ پانچ سال تک کے چار کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر مہم کو کامیاب بنائیں گے، مہم میں 2 لاکھ 85 ہزار فرنٹ لائن ورکرز حصہ لے رہے ہیں، مہم سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا، کورونا وبا کے باوجود صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، تمام پاکستانی قومی فریضہ سمجھتے ہوئے مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

کوارڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ گذشتہ چھ مہینوں میں ہونے والی کامیاب مہمات کے نتائج دیکھ رہے ہیں، کامیاب مہمات سے بڑی حد تک کیسز اور وائرس میں کمی آئی ہے، فرنٹ لائن ورکرز بہترین کارکردگی سے مہم میں مطلوبہ ہدف حاصل کریں گے، والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ضرور ویکسین دیں، بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ویکسین پلانا لازمی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button