اہم خبریںبین الاقوامی

انگولا میں دنیا کا سب سے بڑا نایاب گلابی ہیرا دریافت

انگولا کی کان سے دریافت ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے گلابی ہیرے کو لولو روز کا نام دیا گیا ہے۔ 

عالمی میڈیا کے مطابق 170قیراط کے ہیرے کو محل وقوع کی  مناسبت سے لولوروز کا نام دیا گیا ہے جس کا وزن 34 گرام ہے۔ 300سالوں کے دوران ملنے والا یہ اپنی نوعیت کا قیمتی ہیرا ہے۔

انگولا کے وزیر برائے معدنیات دیمینتینو ایزیویدو کا کہنا ہے کے لولو روز ہمار قومی اثاثہ اور دنیا میں ہماری ایک الگ پہچان ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کے لو لو میں نکلنے والا یہ دنیا کا پانچواں بڑا ہیرا ہے۔

جوہریوں کا کہنا ہے کے فی الحال لولو روز کی قیمت کا تعین کرنا آسان نہیں۔تاہم اس سے قبل 2017میں اس سے ملتے جلتے پنک اسٹار  نام کا ہیراہانگ کانگ میں ہونے والی نیلامی کے دوران 71.2ملین ڈالر فروخت ہواتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button