اہم خبریںبلوچستان

امید ہے مسیحی برادری صوبے سے پسماندگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریگی ، حاجی لشکری رئیسانی

کوئٹہ :  سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مسیحی برادری کو کرسمس پر مبادکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مسیحی برادری صوبے سے پسماندگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریگی۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سراوان ہاؤس کوئٹہ میں مسیحی برادری کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے پاکستان بالخصوص بلوچستان کی مسیحی برادری کو کرسمس پر مبادکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری ایثار، قربانی، محنت، لگن اور حق گوئی سے بلوچستان سے پسماندگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ بلوچستان اور اس کے لوگ بے چینی، بحرانوں، بے روزگاری سے خود کو نکالیں اس میں مسیحی برداری اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button