• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

بھارت پولیس اسٹیٹ اور مودی بادشاہ ہیں، راہول گاندھی

web desk by web desk
July 26, 2022
in اہم خبریں, بین الاقوامی
0
بھارت پولیس اسٹیٹ اور مودی بادشاہ ہیں، راہول گاندھی

نئی دہلی: بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت پولیس اسٹیٹ اوروزیراعظم نریندر مودی بادشاہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے دارالحکومت نئی دہلی اپنی جماعت کے ارکان اسمبلی کے ساتھ مہنگائی اوراپوزیشن جماعتوں کو سیاسی بنیادوں پرنشانہ بنانے کے خلاف مارچ کیا۔

راہول گاندھی نے بھارتی پارلیمنٹ اورسرکاری دفاتر کے قریب دھرنا بھی دیا۔ پولیس نے راہول گاندھی سمیت کانگریس کے اراکین اسمبلی کو گرفتار کرکے قریبی تھانے منتقل کردیا۔

گرفتاری کے وقت میڈیا سے گفتگو میں راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت  پولیس اسٹیٹ ہے اوروزیراعظم نریندر مودی بادشاہ ہیں۔ دوسری جانب راہول گاندھی کی والدہ اور کانگریس رہنما سونیا گاندھی آج مسلسل دوسرے روز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں پیش ہوں گی۔ گزشتہ روز بھی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ان سے کئی گھنٹے تفتیش کی تھی۔ سونیا گاندھی سے منی لانڈرنگ سمیت مختلف مالی معاملات کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Previous Post

کینیڈا میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد ہلاک

Next Post

فواد عالم کو 1 ہزار رنز بنانے میں 13 برس لگ گئے

Next Post
فواد عالم کو 1 ہزار رنز بنانے میں 13 برس لگ گئے

فواد عالم کو 1 ہزار رنز بنانے میں 13 برس لگ گئے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.