
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے 50 سال سے زائد افراد کی کورونا رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں 50 سال سےزائد افراد کی رجسٹریشن 30 مارچ سےشروع ہو گی، 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن پہلے سے جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 50 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے۔



