
لاہور میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے کے باعث 2 افراد جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔
لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر تیز بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گر گئی، جب کہ ملبے تلے دب کر دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بیدیاں روڈ پر واقع سوسائٹی میں مکان کی چھت زمین بوس ہونے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق نے آپریشن کے دوران دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جن کی شناخت دلاور اور عثمان کے نام سے ہوئی، جب کہ نمرہ نامی بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



