اہم خبریںبین الاقوامی

ایران میں سیلاب سے 15 افراد جاں بحق

ایران میں سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں 15 افراد جاں بحق اور 8 لاپتہ ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق استھبان شہر کے نزدیک متعدد گاؤں اور دیہات شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

کئی علاقوں میں تودے گرنے کےباعث جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

گورنر یوسف کاریگر نےبتایا کہ بارشوں کے باعث دریائے رودھبال میں تغیانی آگئی ہے۔ امدادی ٹیموں نے سیلابی ریلوں میں پھنسے55 افراد کو بچالیا ہے جب کہ کچھ افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

ایران کے محکمہ موسمیات نے مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button