اہم خبریںبلوچستان

بھارت کا بدنما چہرہ سب کو دیکھا دونگا، نومنتخب اقلیتی رکن خلیل جارج نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ  :  بھارت کا بدنما چہرہ سب کو دیکھا دونگا، نومنتخب اقلیتی رکن خلیل جارج نے حلف اٹھا لیا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج دو گھنٹوں کی تاخیر کے بعد شروع ہوا جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر موجودگی میں رکن صوبائی اسمبلی اصغر اچکزئی اجلاس کی زیر صدارت کر رہے ہیں۔ نو منتخب اقلیتی رکن خلیل جارج نے حلف اٹھاتے ہوئے بلوچستان اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا انتہائی مشکور ہوں، انہوں نے کہا کہ سب نے ملکر بلوچستان کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا اپنا اپنا کام ہے۔ انہوں نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا زمہ دار ٹھہرایا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بنانیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کا بدنما چہرہ سب کو دکھا دونگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button