اہم خبریںپاکستان

معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کراچی میں انتقال کر گئے

کراچی :  معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کراچی میں انتقال کر گئے، وہ برین ہیمرج کے باعث آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے شعبہ طب میں شاندار خدمات سرانجام دیں، انہوں نے پہلی بار 1995میں بون میرو ٹرانسپلانٹ متعارف کرایا تھا، سیکڑوں افراد کا بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا۔ انہوں نے کورونا کی پہلی لہر کے دوران پلازمہ سے علاج کا طریقہ دریافت کیا، سنہ 2016 میں ڈاکٹر طاہر شمسی کو امریکا میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کو چند روز قبل برین ہیمرج کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ہنگامی بنیادوں پر ان کا آپریشن کیا گیا جسے ڈاکٹروں نے کامیاب قرار دیا تھا۔ بعد ازاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر طاہر شمسی میاں نواز شریف کےلاہور میں دوران علاج حکومتی میڈیکل بورڈ کے ممبر بھی رہے، ان کی نماز جنازہ ٹیپوسلطان روڈ میں نجم مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button