اہم خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا سینیٹ نشست پر انتخاب جاری، شوکت ترین سمیت 4 امیدوار معرکہ آرا

پشاور : خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشست پر انتخاب جاری ہے، صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے پہلا ووٹ کاسٹ کردیا، تحریک انصاف کے امیدوار شوکت ترین سمیت 4 امیدوار میدان میں ہیں۔

سینیٹ نشست پر انتخاب میں شوکت ترین کے علاوہ اے این پی کے ڈاکٹر شوکت امیر زادہ ، پیپلز پارٹی کے محمد سعید اور جے یو آئی کے ظاہرشاہ معرکہ آرا ہیں۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے ایوب آفریدی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں کل ووٹرز کی تعداد 145 ہے جن میں تحریک انصاف کے 95،اے این پی کے 12، پیپلز پارٹی کے 6 اراکین ہیں۔ مسلم لیگ ن کے7 ،جے یو آئی کے 15، جماعت اسلامی کے 3  اور بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 جبکہ 3 آزاد اراکین شامل ہیں۔

سینیٹ الیکشن میں امیدوارکو کامیابی کے لیے 73 ووٹ درکار ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button