اہم خبریںپاکستان

پاکستان اور اومان نیوی کی دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب کا انعقاد

اسلام آباد : پاکستان بحریہ اور رائل نیوی آف اومان کے مابین دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب کا انعقاد کیا گیاہے۔مشق میں دونوں بحری افواج کے جہازوں،فضائی اثاثوں اور اسپیشل سروس گروپس نے شرکت کی

ترجمان پاکستا ن بحریہ کے مطابق پاکستان بحریہ اور رائل نیوی آف اومان کے مابین دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں بحری افواج کے بحری جہازوں، فضائی اثاثوں اور اسپیشل سروس گروپس نے شرکت کی ۔ روایتی اور غیر روایتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاکستا ن بحریہ کے مطابق بحری مشق دونوں ممالک کی مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گی۔مشق کے انعقاد کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button