اہم خبریںپاکستان

وفاقی حکومت نے کراچی پلان کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل کر لیا

لاہور :  وفاقی حکومت نے کراچی پلان کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل کر لیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی پلان کا ایک اور منصوبہ مکمل کر لیا ہے، محمود آباد نالہ جو میلوں صرف کچرے کا ڈھیر تھا وہاں ساڑھے 3 ارب روپے کی لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر، سیوریج کا نظام، 7.2 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انشاءاللہ کراچی کے لئے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا، جو کہا تھا کر کے دکھا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button