بلوچستان

گوادر، 5000 پولیس اہلکار واپس چلے گئے

گوادر :گوادر میں حق دو بلوچستان تحریک کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے بلائی گئی 5000 سے زائد پولیس اہلکار واپس چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گوادر شہر میں بلائی گئی ساڑھے پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار واپس اپنے اپنے علاقوں کو روانہ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پولیس اہلکار بلوچستان حق دو تحریک کے دھرنے اور احتجاج کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے بلائی گئی تھی لیکن 32 روز تک جاری رہنے والا احتجاجی دھرنا انتہائی پر امن رہا احتجاج کے دوران کوئی پتہ نہ ہلا اور نہ ہی کوئی شیشہ ٹوٹا۔گوادر میں اتنی بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بلانے کے باوجود ان سے کوئی ڈیوٹی نہیں لی جا سکی۔احتجاجی دھرنے کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ یہ پولیس اہلکار بھی اپنے اپنے علاقوں میں واپس بھیج دیئے گئے ہیں ان میں زیادہ تر کا تعلق ضلع بولان،نصیر آباد،خضدار،تربت، پنجگور اور دیگر اضلاع سے تھا۔واپس جانے سے قبل ان پولیس اہلکاروں نے گوادر کی مشہور حلواہ،اور ایرانی اشیاء کی شاپنگ بھی کی۔ واضح رہے کہ ان پولیس اہلکاروں میں دو پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی انتقال کر گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button