اہم خبریںبلوچستان

کوئٹہ میں مہنگائی کے وار جاری، سبز اور کشمیری چائے کی پتی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

کوئٹہ:   صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی میں زیادہ استعمال ہونے والی سبز اور کشمیری چائے کی پتی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

کوئٹہ میں سرد ہوائیں کیا چلیں سردی کی شدت بڑھ گئی۔ اس موسم میں گرم گرم چائے پینا شہریوں کی ضرورت بن جاتی ہے۔ دودھ والی، سبز اور کشمیری چائے لوگ سردی کی شدت کو کم کرنے کے لئے زیادہ استعمال کرتے ہیں مگر رواں سال ان کی قیمتوں میں بھی اضافے نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔

ہول سیل کی دکانوں پر سبزچائے چھ سو سے بڑھ کر ساڑھے آٹھ سو روپے اور کشمیری چائے سولہ سو سے بڑھ کر دو ہزار روپے کلو فورخت ہورہی ہے جبکہ کالی پتی کی قیمت بھی ساڑھے آٹھ سو روپے ہو گئی ہے۔ دکانداروں کی سنیں تو وہ اپنی ہی پریشانیوں کا رونا روتے ہیں۔

شہری کہتے ہیں کہ چائے کی پتی میں اضافے کا نوٹس لینا حکام بالا کی بھی مجبوری ہے کیونکہ چائے کا استعمال صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ وزیر اعلیٰ ہاوس سے لیکر تمام سرکاری دفاتر میں افسران کا بھی مشغلہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button