اہم خبریںپاکستان

امریکا پاکستان کے بڑے اسٹریٹجک پارٹنرز میں شامل ہے،احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے 4 بڑے اسٹریٹجک پارٹنرز میں شامل ہے۔ دو طرفہ تعلقات میں تجارت و سرمایہ کاری کو مرکزی جزو بنانا چاہتے ہیں۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عشائیے سے خطاب میں کہنا تھا کہ ترقی کیلئے امریکی جامعات سے روابط اور باہمی تعاون اہم ہے جبکہ ٹیکنالوجی میں تعاون بھی گیم چینجر کا کردار ادا کرے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات،سرمایہ کاری کا فروغ اور خسارے پر قابو پانا بڑے چیلنجز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویژن 2025 کے تحت پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا تھا لیکن 2018 میں دوبارہ ہماری حکومت نہ بننے سے یہ کوشش متاثر ہوئی۔

اس موقع پر امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں۔

مسعود خان نے کہا کہ پاک امریکا قریبی روابط اور اعلیٰ سطح کے تبادلے خوش آئند ہیں۔ اسٹارٹ اپس سیکٹر میں امریکی اداروں کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے بولے کہ آئی ایف سی اور ڈی ایف سی کی فنڈنگ سے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button