توشہ خانہ ریفرنس ، نواز شریف کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست

0 27

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بیرسٹر جہانگیر جدون نے آج کی سماعت ملتوی کرنے کیلئے درخواست دائر کردی ۔ بیرسٹر جہانگیر جدون کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے آرڈرز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست میں ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسپیشل ڈویژن بینچ آج ساڑھے 12بجے سماعت کرے گا، لہذا ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کو مفرور ملزم قرار دے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ احتساب عدالت نے آج کی سماعت کے لیے نوازشریف کو بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا ہے۔

دوسری جانب اسی ریفرنس میں حتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے، وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کو فون کال کرکے کہا کہ عدالت پیش ہونے کے لیے آجائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.