کورونا نے مزید 61 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 2 ہزار 351 نئے مریض

0 9

اسلام آباد : کورونا وائرس سے 61 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 656 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 12 ہزار 315 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 351 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 89 ہزار 362، سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 823، خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 819، بلوچستان میں 19 ہزار 247، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965، اسلام آباد میں 48 ہزار 938 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 161 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.