اہم خبریںپاکستان

اسٹیبلشمنٹ الیکشن سے دور رہے، قوم کسی عنڈہ گردی کو برداشت نہیں کریگی، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گزارش کرتا ہوں کہ الیکشن سے دور رہیں، قومی کسی قسم کی دھاندلی یا غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کل اسٹیبلشمنٹ کو ثابت کرنا ہوگا کہ آپ غیر جانبدار ہیں، قوم کسی قسم کی دھاندلی یا غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کو ووٹ دینا چاہتی ہے تو اس کا راستہ نہ روکا جائے، اگر راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری نکلے گی جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی میری گزارش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ دور رہے کل پاکستان کے سیاسی استحکام کے امتحان کا دن ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button