اہم خبریںپاکستان

رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان کا گیس بحران پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد : نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے گیس بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ‏آج کل گیس نا صنعتوں کو فراہم کی جا رہی نا ہی گھریلو صارفین کو، حکومت موجودہ ٹرمینلز کی صلاحیت کو استعمال کرنے میں ناکام ہے، اسٹوریج اور ٹرانسمیشن کے مسئلے کو حل ہی نہیں کیا گیا، لوگ لکڑیوں اور کوئلوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‏توانائی کا بحران سپلائی کی وجہ سے نہیں بلکہ حکومت کی نااہلی اور بد ترین گورننس کی وجہ سے ہے، توانائی پالیسی کی عدم موجودگی اور اداروں کے درمیان رابطے کے فقدان کی قیمت ملک اور عوام ادا کر رہے، گیس، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود بحران ختم ہونے کی بجائے بڑھ رہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button